Home / News / Prime Minister Of Pakistan Imran Khan First Official Visit To Saudi Arabia

Prime Minister Of Pakistan Imran Khan First Official Visit To Saudi Arabia

The premier, who is accompanied by Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi, Finance Minister Asad Umar, Information Minister Fawad Chaudhry and Adviser for Commerce Abdul Razak Dawood, will also visit the United Arab Emirates.

Prime Minister will be visiting the Kingdom on the invitation of His Majesty King Salman bin Abdulaziz and Crown Prince His Royal Highness Mohammad Bin Salman, a statement released by Foreign Office said.

وزیراعظم عمران خان اپنے 2 روزہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں،  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج عمرہ کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے اور ان کی سعودی قیادت سے ملاقات کل ہوگی جب کہ وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی دعوت پر یو اے ای بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔

اس دوران وہ مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

CommentLuv badge